من موہن کی عزت ان کی جماعت نہیں کرتی نواز شریف کیا کریں گے، نریندر مودی

Narendar modi
Narendar modi
Narendar Modi about Manmohan

نئی  دہلی: بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے نامزد وزیراعظم کا کہنا ہے کہ من موہن سنگھ نواز شریف کے سامنے بھارتیمؤقف کو درست طریقے سے نہیں بیان کرسکتے، وزیراعظم کی اپنی جماعت ان کی عزت نہیں کرتی تو پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کیا عزت کریں گے۔   

Nawaz Sharif Ke Kia Auqat Hay – Modi Insults… by Hamid Khan
نئی دہلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران بھارتی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ نے راہول گاندھی کی سربراہی میں کام کرنے کا عندیہ تو پہلے ہی دے دیا ہے لیکن اب کانگریس کی اتحادی جماعتوں اور عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ملک میں آئین پر عملدر آمد چاہتے ہیں یا راپول گاندھی کے حکم کی پیروی۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ کو نواز شریف سے ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر فوجیوں کی ہلاکت کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔ من موہن سنگھ نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات میں جس طرح صرف بھارت میں غربت کا رونا رویا اسی طرح وہ نواز شریف سے ملاقات کے دوران بھی اپنا موقف پیش کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اوباما سے ملاقات کے دوران کی گئی بات چیت پر جس طرح نواز شریف نے من موہن سنگھ کو دیہاتی عورت کا خطاب دیا وہ بھارتی عوام کے لئے ناقابل قبول ہے۔

Author: Ghu Hasa

I am Ibn-e-Arif with a dedicated editors team, running this news blog to share the best and updated news worldwide with all the truth and reliability.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *